Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیل تمام فلسطینی اسیران کو رہا کر دے : بان کی مون

palestine_foundation_pakistan_ban-ki-moon

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے اسرائیلی عقوبت خانوں میں موجود تمام فلسطینی اسیران کی رہائی کا مطالبہ کر دیا، انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے اس مطالبے پر عمل سے خطے میں دیرپا قیام امن کی توقعات کو تقویت ملے گی۔ پیر کی شام فلسطینی اسیران کی صورتحال کے جائزے کے لیے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں منعقد عالمی کانفرنس میں ارسال کردہ اپنے پیغام میں بان کی مون کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے گرفتار کیے گئے فلسطینی سیاسی قیدیوں کا معاملہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے جس کو فی الفور حل کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان دائمی اور منصفانہ امن کی تلاش میں کی جانے والی تدابیر کے حوالے سے فلسطینی قیدیوں کی رہائی اعتماد میں اضافے کا سبب بنے گی۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے صہیونی جیلوں میں فلسطینی اسیران کی ابتر صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی تنظیمیں قیدیوں کی حالات کا جائزہ لیتی رہینگی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت دوسو بچوں کے علاوہ دو سو افراد بغیر کسی عدالتی ٹرائل کے محض انتظامی حراست میں جیلوں میں موجود ہیں۔ دوسری جانب بان کی مون کا کہنا تھا کہ مشرق وسطی کے بدلتے حالات کے پیش نظر خطے میں پائیدار امن کے حصول کے لیے اقدامات اٹھانا ضروری ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا قیام امن کی راہ میں حائل سب سے بڑی رکاوٹ یہودی آبادکاری کی اسرائیلی پالیسی ہے جو مکمل طور پر غیر قانونی اور امن کے روڈ میپ کے برخلاف ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan