Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیل القدس سے اپنا تعلق ثابت کرنے میں ناکام

palestine_foundation_pakistan_al-aqsa-mosque-in-danger1

فلسطینی وزیر اوقاف و مذہبی امور طالب ابو شعر نے کہا ہے کہ اسرائیل مقبوضہ بیت المقدس میں مسلسل کھدائیوں کے باوجود اس کے ذرہ بھر حصے کا بھی قدیم عبرانی تاریخ سے تعلق ثابت نہیں کر سکا۔ انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی ماہرین تعمیرات یہ اعتراف کر چکے ہیں کہ انہیں اب تک یہاں کوئی ایسی چیز نہیں ملی جس سے القدس کا ہیکل سلیمانی یا کسی بھی قدیم عبرانی تاریخ سے کوئی تعلق ثابت کیا جا سکے۔

ابو شعر نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ مسجد اقصی کے نیچے کھدائی کے دوران ہیکل سلیمانی سے متعلق کوئی چیز نہ ملنے کے باوجود یہودی کھدائیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان کا مقصد دنیا کو دھوکہ دینا ہے کہ توراہ کی تعلیمات کے مطابق یہاں یہودی آثار پائے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا مسجد اقصی کے محافظ ہر طرح کی اسرائیلی جارحیت کا پوری قوت سے مقابلہ کریں گے۔ نیز وہ اسرائیلی کی جانب سے کسی بھی کارروائی سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

القدس کمیٹی کے سربراہ نے کہا کہ اسرائیل کی حالیہ پالیسی کی ناکامی سے ان کا دجل ثابت ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی پالیسی مکمل طورپر ناجائز اور بے بنیاد ہے۔ صہیونی حکومت اور ریاست ایسے مفروضے پر قائم ہیں جس کی کوئی بنیاد ہی نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی سرزمین پر مسلمانوں کا وجود رب العالمین کی ایک خاص رحمت کے سبب ہے۔ مسلمانوں کو چاہیے کے اس بابرکت نسبت کو صہیونی عزائم سے محفوظ رکھیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan