Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیلی پولیس کا ایک سال میں 1124 فلسطینی بچوں سے تفتیش کا اعتراف

palestine_foundation_pakistan_iof-child

قابض صہیونی پولیس نے مبینہ طور پر اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے رواں سال ڈیڑھ ہزار کے قریب فلسطینی بچوں سے تفتیشی مراکز میں تفتیش کی ہے. صہیونی پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ تفتیش میں ان بچوں کو شامل کیا گیا ہے جن پر شبہ تھا کہ وہ یہودی آبادکاروں کی گاڑیوں پر پتھراٶ میں ملوث رہے ہیں. مرکز اطلاعات فلسطین کے ذرائع کے مطابق کثیرالاشاعتی عبرانی اخبار”ہارٹز” نے پولیس ذرائع کے حوالےسے اپنی تازہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ پولیس نے تفتیش میں بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے فلسطینیوں کے بچوں کو شامل کیا ہے. رواں سال 1124 فلسطینی بچوں کوتفتیش کے لیے جیلوں اور دیگر پولیس مراکز میں رکھا گیا. پولیس اہلکاروں نے مبینہ طور پراعتراف کیا ہے کہ فلسطینیوں کے بچوں کو تفتیش کے لیے رات کے اوقات میں ان کے گھروں سے سوتے میں اٹھایا گیا اور انہیں کئی کئی روز تک جیلوں میں رکھا گیا. دوران حراست ان سے پوچھ گچھ کے لیے ان پر تشدد بھی کیا جاتا رہا ہے. اخبار لکھتا ہے کہ اسرائیل کی مختلف عدالتوں میں فلسطینیوں کی جانب سے بچوں کے غیر قانونی اور غیر اخلاقی اغواء کی شکایات کا ایک انبار موجود ہے تاہم اسرائیلی عدالتیں پولیس کے خلاف کسی قسم کی کارروائی سے گریزاں ہیں. اخبار کے مطابق فلسطینیوں کے بچوں کے اغواء اور انہیں شامل تفتیش کرنے کے جتنے واقعات اس سال پیش آئے ہیں ماضی میں اتنے کبھی نہیں تھے. اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس میں یہودیوں اور ان کی گاڑیوں پر فلسطینیوں کے پتھراٶ کا رجحان روکنے کے لیے بڑی تعداد میں کم عمر فلسطینیوں کو گرفتار کر کے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا. محض شک کی بنا پر کئی کئی ہفتوں تک بچوں کو زیرحراست رکھا جاتا رہا ہے. خیال رہے کہ اسرائیلی اخبار نے یہ انکشاف ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب کہ قابض صہیونی پولیس نے حال ہی میں ایک نیا قانون بھی جاری کیا ہے جس کے بموجب یہودیوں کی گاڑیوں پر پتھراٶ کرنے والے فلسطینی بچوں کو طویل عرصے تک جیل میں ڈالنے یا انہیں شہر بدر کرنے کے احکامات بھی دیے جا سکتے ہیں.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan