Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیلی مظالم پر خاموشی جرم ہے، حسن طوران

کراچی ( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) حسن طوران نے کہا ہےکہ تاریخ گواہ ہے جس نے بھی ظلم کیا وہ آخر کار مٹ گیا اور تاریخ میں بدترین نام سے یادرکھا گیا لیکن جس نے اپنے حق کیلئے مزاحمت کی وہ کامیاب ہوا اس کو تاریخ میں بہادروں کے نام سے یاد رکھا جاتا ہے۔

ترکی فلسطین پارلیمنٹری فرینڈشپ کے سربراہ حسن طوران نے کہا ہے کہ جو ظلم صیہونی ریاست اسرائیل نے فلسطینیوں پر ڈھایا ہوا ہے اس پر خاموشی جرم ہے ، مجھے افسوس ہے کہ بہت سے مملک اس دہشتگردی پر خاموش ہیں ، انھوں نے اسرائیلی دہشتگردی میں شہید ہونے والوں کی درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کرتےہوئے کہا ہے کہ  اسرائیلی دہشتگردی پر خاموشی جرم ہے ۔

انھوں نے کہا ہے کہ تاریخ گواہ نے جس نے بھی ظلم کیا وہ آخر کار مٹ گیا اور تاریخ میں بدترین نام سے یادرکھا گیا لیکن جس نے اپنے حق کیلئے مزاحمت کی وہ کامیاب ہوا تاریخ میں بہادروں کے نام سے یاد رکھا جاتا ہے ۔

انھوں نے عالم اسلام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ظالم اسرائیل کےمقابلےمیں مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہوں اس کی حمایت کریں یہ ہمارا اخلاقی او ر مذہبی فریضہ ہے جس کے بارے میں ہمیں بروز حشر جوابدہ ہونا پڑے گا ۔

ا نھوں نے بتایا کہ اسرائیلی دہشتگردی کے خلاف ترک صد رطیب اردگان سمیت ترکی کی تمام سیاسی جماعتیں اور عوام فلسطینی   عوام کے حقوق کیلئے بھر پور اقدامات کررہے ہیں  مشکل کی اس گھڑی میں ہم فلسطینیوں کے ساتھ ہیں ۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan