Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیلی مسجد اقصیٰ کے میوزیم پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں: شیخ صلاح

sheikh-raed-salah71 1948ء کے مقبوضہ علاقوں میں اسلامی تحریک کے سربراہ شیخ رعد صلاح نے کہا ہے کہ ان کے پاس ا سرائیل کی جانب سے مسجد اقصیٰ کے میوزیم کو نوادارات سے خالی کرنے کے ناپاک منصوبہ اور اسے ایک یہودی صومعے میں تبدیل کرنے کے حوالے سے مصدقہ اطلاعات ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میوزیم مسجد اقصیٰ کا ایک لازمی حصہ اور اٹوٹ انگ ہے اور اس کی بھی قبة صخرہ کی طرح ایک مذہبی اہمیت ہے۔ مسجد اقصیٰ وقف اور ورثہ فاؤنڈیشن نے جمعرات کو ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ قابض اسرائیلی اتھارٹی مسجد اقصیٰ کی جنوبی دیوار سے ملحقہ امیہ محلات کے قریب کھدائی کر رہی ہے۔ فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ کھدائی کا یہ کام رات کے وقت کیا جاتا ہے اورعلاقے میں کھدائی والی جگہوں کو خیموں اور پلاسٹک شیٹس سے ڈھانپ دیا گیا ہے۔ فاؤنڈیشن نے خبردارکیا ہے کہ کھدائی کے اس کام سے مسجد اقصیٰ کی بنیادیں کم زور ہوں گی اور اس سے پہلے جنوبی دیوار کے قریب کھدائی سے بھی مسجد کی جنوبی دیوار میں دراڑیں پڑ گئی تھیں۔فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ مسجد اقصیٰ کی دیواروں کے قریب کھدائی کا کام اس کے چاروں طرف کے علاقے کو ”یہودیانے” کی اسرائیلی پالیسی کا حصہ ہے۔ درایں اثناء سپریم اسلامی کونسل نے اسرائیل کی جانب سے سرکردہ فلسطینی لیڈروں ،اسکالروں ،علماء اور مبلغین کے مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی،شیخ جراح کے علاقے میں فلسطینیوں کی ان کے مکانوں سے بے دخلی اور شہر میں 1948ء میں قبضہ میں لئے گئے علاقوں میں قائم مساجد میں اذان دینے پر پابندی کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔کونسل نے ایک بیان میں اردن،ترکی، سعودی عرب،مصر،عرب لیگ ،اسلامی کانفرنس تنظیم اوراقوام متحدہ سے اپیل کی ہے کہ وہ مقبوضہ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی خلاف ورزیوں پر فوری کارروائی کریں۔ کونسل نے کہا کہ مسجد اقصیٰ مسلمانوں کی ملکیت ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا۔مسلمانوں کو اللہ کی عبادت کے لئے مسجد میں داخل ہونے سے روکناعبادت کی آزادی کے حق کے منافی ہے اور یہ انسانی حقوق کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے۔ نومبر کے مہینے میں اسرائیل کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق لینڈ ریسرچ سنٹر اور یروشیلم مرکز کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قابض اسرائیلی حکام نے بیت حنینا،ژاوری ،المجبرماؤنٹ،العیساویہ اور سلوان کے علاقوں میں فلسطینیوں کے چودہ مکانوں کو مسمار کردیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے اسرائیلی حکام نے اور بھی بیسیوں مکانات کو مسمار کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ رپورٹ میں اسرائیلی حکام کے ہاتھوں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی تعمیرات کے جاری کام کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔ ایک اور واقعہ میں مقبوضہ بیت المقدس میں قابض اسرائیلی حکام نے سات فلسطینی نوجوانوں کو پینتالیس دن کے لئے شیخ جراح کے علاقے سے جلاوطن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہیں ایک فلسطینی کے مکان پر قبضہ کی کوشش کرنے والے یہودی آبادکاروں کو منع کرنے پر اسرائیلی فوجیوں نے گرفتار کیا تھا

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan