فلسطینی وزارت صحت نے غزہ شہر میں ایک چار سالہ بچے کے علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت نہ ملنے کے باعث فوت ہونے کی تصدیق کی ہے- بتایا گیا ہے کہ فلسطینی بچہ عبدالرحمن سکالر جگر کے مرض میں مبتلا تھا اور اس کی موت کے ساتھ ہی اسرائیل کے ظالمانہ محاصرے کے باعث جاں بحق ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 360 ہوگئی ہے اور راستے مسدود ہونے کے باعث ادویات موجود نہیں‘ اس لئے کئی اور مریض بستر علالت پر موت کے منتظر ہیں- وزارت صحت نے دنیا کے تمام زندہ و باشعور انسانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس ظالمانہ محاصرے کے خاتمے کے لئے اور ہسپتالوں میں موجود مریضوں کو بچانے کے لئے اسرائیل پر دباو ڈالیں تاکہ یہ محاصرہ ختم ہو-