Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

اسرائیلی فوج کے تحفظ میں آباد کاروں کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا

مقبوضہ بیت المقدس – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) درجنوں یہودی آباد کاروں نے قابض اسرائیل کی پولیس کی حفاظت میں مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصٰی کے صحنوں میں داخل ہو کر بے حرمتی کی۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں نے گروپوں کی شکل میں مسجد اقصٰی میں دھاوا بولا، اس کے صحنوں میں اشتعال انگیز گشت کیا، گانے گائے اور قابض اسرائیل کی فورسز کی حفاظت میں تلمودی رسومات ادا کیں۔

دوسری جانب قابض اسرائیل کی فورسز مسجد اقصٰی میں داخل ہونے کے خواہشمند نمازیوں کے خلاف اپنی سخت کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، انہیں تنگ کیا جا رہا ہے اور مسجد سے دور رکھا جا رہا ہے۔

مسجد اقصٰی میں جمعہ اور ہفتہ کے علاوہ تقریباً روزانہ ہی یہودی آباد کاروں کی طرف سے قابض اسرائیل کی فورسز کی حفاظت میں دھاوے اور خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں، جس کے پیشِ نظر مسجد کی موجودہ حیثیت کو تبدیل کرنے اور اس کے اندر ایک نیا تلخ حقیقت مسلط کرنے کی کوششوں کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan