Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیلی فوج کی نگرانی میں یہودیوں کی بیت المقدس میں عبادات کی ادائیگی

quds-tahweed مقبوضہ بیت المقدس میں شیخ جراح کے مقام پر یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد نے جمع ہو کرتلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی عبادات کی ادائیگی کی۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج اور پولیس کی بڑی تعداد بھی موقع پر موجود تھی۔ عینی شاہدین کے مطابق یہودی بلند آواز میں نعرے لگاتے اور مذہبی اوراد پڑھتے ہوئے شیخ جراح کے علاقے میں جمع ہوئے، یہودیوں کی آمد کے موقع پر مقامی شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ دوسری جانب قابض فوج نے یہودیوں کی عبادات کے دوران مقامی شہریوں کو شیخ جراح کے علاقے میں داخل ہونے سے روک دیا جبکہ غیر ملکی انسانی حقوق کے مندوبین کے زیراہتمام ایک احتجاجی جلوس کو بھی شیخ جراح میں داخل نہیں ہونے دیا گیا۔ یہ احتجاج شیخ جراح میں یہودیوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں اور شہر میں یہودی آباد کاری کے خلاف کیا جا رہا تھا۔ مقامی شہریوں نے شیخ جراح کے باہر احتجاج کیا، مظاہرین نے” یہودی آباد کاری نا منظور، اسرائیلی تسلط نا منظور، یہودیوں کی غنڈہ گردی نامنظور اور صہیونی نسل پرستی نا منظور” کے عنوانات سے نعرے لگائے۔ مظاہرے میں مقامی شہریوں، غیر ملکی مندوبین اور بچوں سمیت انسانی حقوق کے مندوبین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan