غرب اردن ۔۔۔ مرکز اطلاعات فلسطین
قابض اسرائیلی فوج نے کل اتوار کو مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم کے جنوب میں واقع قصبے الخضر میں فلسطینی شہریوں کی زمینوں کو مسمار کیا اور زیتون کے درختوں کی ایک بڑی تعداد کو اکھاڑ دیا۔
مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے قصبے کے جنوب میں واقع باطن المعصی کے علاقے میں چار دونم اراضی پر قبضہ کیا اور شہریوں عیسیٰ احمد صلاح اور داؤد صلاح کے 95 زیتون کے درختوں کو اکھاڑ پھینکا۔
قابض فوج مقبوضہ بیت المقدس سمیت مغربی کنارے میں شہریوں کے گھروں اور زمینوں کو مسلسل تباہ اور بلڈوز کر رہی ہے۔