Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیلی فوج کی غزہ کی پٹی کی سرحد پر محدود دراندازی

اتوار کی شام قابض صیہونی فوج نے شمالی غزہ کی پٹی میں بیت حانون قصبے کے مشرق میں محدود فاصلے پردراندازی کی۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض افواج کی متعدد گاڑیاں جن میں فوجی بلڈوزر بھی شامل تھے، بیت حانون کے مشرق میں سرحدی پٹی کے پیچھے سے دراندازی کی اور شہریوں کی زمینوں میں درجنوں میٹر تک اندر گھس گئے۔ زمین کے ٹیلے توڑنے کے ساتھ کھدائی کی اور وقفے وقفے سے فائرنگ کی۔

وقتاً فوقتاً، قابض فوج غزہ کی پٹی کے شمال اور مشرق میں زرعی زمینوں پر حملہ کرتی ہے اور کسانوں کو ان تک رسائی یا کاشتکاری سے روکتی ہے۔

فلسطینی مرکز برائے انسانی حقوق کی طرف سے شائع کردہ اعداد و شمار کے مطابق قابض افواج نے اس سال کے آغاز سے اب تک مشرقی غزہ کی پٹی میں 18 محدود دراندازی کی اور 62 شہریوں کو گرفتار کیا جن میں 41 ماہی گیر، 20 “درانداز” اور 3 مسافر شامل ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan