Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

مقبوضہ بیت المقدس

اسرائیلی فوج کی اسکول کےفلسطینی طلبا پر آنسو گیس کی شیلنگ

مقبوضہ بیت المقدس ۔ ( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) قابض اسرائیلی فوج نے گذشتہ روزمقبوضہ بیت المقدس میں شعفاط پناہ گزین کیمپ میں فلسطینی اسکول کے طلبا پرآنسوگیس کی شیلنگ کی۔

مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے شعفاط کیمپ ٍکامحاصرہ کیا اور آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی بچے زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے متعدد فلسطینی زہریلی گیس سے دم گھٹنے سے متاثر ہوئے۔ اس دوران فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔

خیال رہے کہ شعفاط کیمپ پراسرائیلی فوج کی روزانہ کی بنیاد پر مسلسل چھاپہ مار کارروائیوں کے نشانے پر ہے۔اسرائیلی ریاست کی طرف سے فلسطینیوں کے خلاف کریک ڈاؤن مہم اور فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری جیسے جرائم روز کا معمول ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan