Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیلی فوج نے نماز تراویح کے دوران مسجد اقصیٰ کے دروازے بند کر دیے

palestine_foundation_pakistan_al-aqsa-mosque-prayer

اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینی شہریوں کو رمضان المبارک میں مسجد اقصیٰ میں عبادات سے روکنے کے لیے مختلف حربوں اور طاقت کے استعمال کا سلسلہ جاری ہے. مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق قابض فوج نے بدھ کی شام مسجد اقصیٰ میں نماز تراویح کے دوران مسجد کے کئی دروازے بند کر دیے جس کے باعث معمراور مریض نمازیوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا. نمازیوں نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ نماز تراویح ابھی جاری تھی کہ مسجد اقصیٰ میں تعینات صہیونی فوجیوں نے باب الاسباط اور باب القطانین بند کر دیے، جبکہ کئی دیگر دروازے بند کرنے کی بھی کوشش کی گئی تاہم موقع پر موجود مسجداقصیٰ کے محافظوں نے انہیں ایسا کرنے سے منع کر دیا. ادھر فلسطینی محکمہ اوقاف کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ نمازوں بالخصوص نماز تراویح کے دوران مسجد اقصیٰ کے تمام دروازے کھلے رکھے جائیں تا کہ نمازیوں کو مسجد میں آمد ورفت میں سہولت رہے. ادھر گذشتہ دو روز سے اسرائیلی فوج اور مسجد اقصیٰ کے حفاظتی عملے کے درمیان نماز تراویح کے دوران ہاتھا پائی ہوئی، اسرائیلی فوجی باب القطانین اور باب الاسباط بند کرنے کی کوشش کر رہے تھے جبکہ حفاظتی عملہ انہیں ایسا کرنے سے روک رہا تھا. ادھر دوسری جانب فلسطینی شہریوں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی نمازتراویح کے دوران مداخلت شہریوں کو اعتکاف سے روکنے کی ایک نئی کوشش ہے. اسرائیل نام نہاد خطرات کی آڑ میں رمضان المبارک کے آخری عشرے میں روزہ داروں کے اعتکاف کی راہ روک رہا ہے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan