قابض اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ کے شمال میں ایک مکان کے محاصرے کے بعد ایک فلسطینی شہری کو گرفتار کر لیا۔
اتوار کی شام قابض صیہونی قابض فوج نے رام اللہ کے شمال میں ابو شچیدم قصبے سے ایک شہری کو گرفتار کر لیا۔
ایک مقامی ذریعے نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے رہائی پانے والے قیدی تیس سالہ ادھم موسیٰ قنداح کو رام اللہ کے شمال میں ابو شخیدم قصبے میں ایک گھر سے گرفتار کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے اتوار کی شام ابو شخیدم قصبے پر اچانک دھاوا بولا۔ سابق قیدی ادھم موسیٰ قنداح کو گرفتار کرنے سے قبل متعدد مکانات کی تلاشی لی اور ایک رہائشی عمارت کے دروازے کو دھماکے سے اڑا دیا۔
قابض فوجیوں نے صحافیوں پراس وقت ربڑ کی دھاتی گولیاں برسائیں جب وہ گاؤں پر اسرائیلی فوج کےد ھاوے کی کوریج کر رہے تھے۔ مضافاتی گاؤں المزرعہ الغربیہ میں جھڑپیں شروع ہوئیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
اس کے علاوہ آباد کاروں نے اتوار کی شام کو رام اللہ اور البیرہ گورنری کے شمال مغرب میں ایک مکان اور گاڑیوں پر حملہ کیا۔