Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیلی فوج نے شیخ حامد بیتاوی کو اغوا کر لیا

palestine_foundation_pakistan_sheikh-hamed-al-beitawi-mp-the-head-of-the-association-of-palestinian-religious-scholars4

فلسطینی پارلیمان میں اصلاح و تبدیلی بلاک کے رکن اور مسجد اقصی کے خطیب شیخ حامد بیتاوی کے بیٹے نے ذرائع ابلاغ کو بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج اور پولیس نے ان کے والد کو اغوا کر لیا ہے۔ شیخ کو مسجد اقصی میں نماز کے لیے جاتے ہوئے حراست میں لیا گیا۔ تفصیلات سے معلوم ہوا ہے کہ انہیں مقبوضہ بیت المقدس کے ایک دروازے پر گرفتار کیا گیا جہاں اسرائیلی فوج القدس آنے والے ہر شہری کی تلاشی لے رہی تھی۔ شیخ حامد بیتاوی کے بیٹے نے ’’مرکز اطلاعات فلسطین‘‘ کے نمائندے کو بتایا کہ اسرائیلی فوج نے ان کے والد کو اس وقت اغوا کیا جب وہ مسجد جا رہے تھے، صہیونی فوج نے انہیں تفتیش کے لیے مسکوبیہ کی جیل منتقل کیا ہے، اس موقع پر اسرائیلی فوج اور پولیس نے ان کی بڑی عمر اور ان کے اعلی دینی مقام و رتبے کا ذرہ بھر خیال نہیں کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan