Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیلی فوج نے جنین اور طوباس میں چیک پوسٹیں بنا لیں

iof-troops1 اسرائیلی قابض فوج نے گزشتہ روز بغیر کسی وجہ کے جنین اور طوباس میں مقبوضہ فلسطینی صوبائی مراکز کے مختلف علاقوں میں چیک پوسٹیں بنا کر فلسطینیوں کی نقل و حرکت پر اثرانداز ہونا شروع کردیا- عینی شاہدین کے مطابق درجنوں اسرائیلی فوجیوں نے جبہ نامی قصبے کے قریب ایک مرکزی سڑک کو بند کر کے فلسطینی شہریوں کی گاڑیوں کی تلاشی لینا اور ان کے شناختی کارڈ چیک کرنا شروع کر دیئے- اسرائیلی فوجیوں نے کفردان گاوں کی داخلی سڑک پر بھی چیک پوسٹ بنا کر فلسطینیوں کے گھروں کی تلاشی لی- اسرائیلی فوجیوں نے جنین کے مغرب میں یمون نامی قصبے اور ارقصی گاوں پر بھی دھاوا بول دیا اور گلیوں میں گشت کرتے رہے- ادھر نابلس میں اسرائیلی فوجیوں نے شہر کی گلیوں میں گشت کرنے کے بعد گھر گھر تلاشی لیتے ہوئے 5 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا-

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan