اسرائیلی قابض فوج نے گزشتہ روز بغیر کسی وجہ کے جنین اور طوباس میں مقبوضہ فلسطینی صوبائی مراکز کے مختلف علاقوں میں چیک پوسٹیں بنا کر فلسطینیوں کی نقل و حرکت پر اثرانداز ہونا شروع کردیا- عینی شاہدین کے مطابق درجنوں اسرائیلی فوجیوں نے جبہ نامی قصبے کے قریب ایک مرکزی سڑک کو بند کر کے فلسطینی شہریوں کی گاڑیوں کی تلاشی لینا اور ان کے شناختی کارڈ چیک کرنا شروع کر دیئے- اسرائیلی فوجیوں نے کفردان گاوں کی داخلی سڑک پر بھی چیک پوسٹ بنا کر فلسطینیوں کے گھروں کی تلاشی لی- اسرائیلی فوجیوں نے جنین کے مغرب میں یمون نامی قصبے اور ارقصی گاوں پر بھی دھاوا بول دیا اور گلیوں میں گشت کرتے رہے- ادھر نابلس میں اسرائیلی فوجیوں نے شہر کی گلیوں میں گشت کرنے کے بعد گھر گھر تلاشی لیتے ہوئے 5 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا-