Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیلی فوج نے تین سویڈش رضاکار فلسطین سے بے دخل کر دیے

palestine_foundation_pakistan_iof-swedish-citizens

قابض اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں فلسطینیوں سے یکجہتی کے اظہار کے لیے مقیم تین سویڈش انسانی حقوق کے مندوبین کو جبری فلسطین سے بے دخل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دوبارہ مغربی کنارے یا بیت المقدس میں داخل نہ ہوں. مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق”سویڈش یوتھ برائے فلسطین” نامی تنظیم کی جانب سے جاری ایک تازہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ فلسطین سے بے دخل کی گئی سویڈیش انسانی حقوق کی یہ ٹیم گذشتہ کئی ماہ سے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں سے اظہار یکجتہی اور اسرائیلی مظالم کے خلاف مظاہروں میں شریک رہی تھی. انسانی حقوق کے رضاکاروں کو دو روز قبل بیت المقدس سے حراست میں لیا گیا تھا. جنہیں ایک دن حراست زیر تفتیش رکھنے کے بعد ملک سے نکال دیا گیا ہے. بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے سویڈش رضاکاروں پر الزام عائد کیا ہےکہ وہ فلسطینی انتہا پسندوں کی مدد اور اسرائیل مخالف سرگرمیوں میں ملوث تھے جس پر انہیں فلسطین سے نکال باہر کرنا ضروری خیال کیا گیا ہے. ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق سویڈش رضاکاروں کو”الد” ہوائی اڈے سے گرفتار کیا گیا اور انہیں سات گھنٹے تک تفتیش کے لیے ایک حراستی مرکز میں رکھا گیا ہے. جہاں پوچھ گچھ کے دوران صہیونی تفتیش کاروں نے ان پر تشدد بھی کیا ہے. ادھر دوسری جانب یورپ کی انسانی حقوق کی تنظیموں نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے سویڈش رضاکاروں کی گرفتاری ، ان پر تشدد اور ان کی فلسطین بدری ایک جارحیت ہے. اسرائیل اس طرح کی کوششوں کے ذریعے فلسطینیوں سے یکجہتی کے لیے کی جانے والی کوششوں میں رکاوٹیں کھڑی کرنا چاہتا ہے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan