Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیلی فوج نے بیت لحم میں فلسطینیوں کے دو گھر مسمار کر دیئے

palestine_foundation_pakistan_demolition-palestinian-homes-in-the-districts-of-bethlehem-and-salfit

قابض اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے کے شہر بیت لحم میں دو مکان منہدم کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق مکانات گرانے کی کارروائی بدھ کے روز شہر کے مشرق میں بیت ساحور اور جنوبی گاؤں خضر میں عمل میں آئی۔

اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج کے بھاری دستوں نے بلدیہ الخضر پر دھاوا بولا اور پھر بعد میں بلدیہ کے مغرب میں ابو سود کے علاقے میں ڈیرے ڈال لئے۔ یہ علاقہ نسلی امتیاز کی مظہر دیوار فاصل کے قریب واقع ہے۔ درایں اثنا فوجیوں نے دو کمروں پر مشتمل علی سلیم موسی نامی شہری کے گھر کا محاصرہ کر لیا۔ ان کمروں کی چھتیں جھاڑ جھنکار سے بنائی گئی تھیں۔

صہیونی فوجیوں نے اہل خانہ کو ہدایت کی کہ وہ جلدی جلدی گھر کا ساز و سامان باہر نکال لیں کیونکہ انہیں بغیر اجازت تعمیر کئے گئے اس مکان کو بلڈوز کرنے کا حکم ملا ہے۔ یاد رہے کہ علی سلیم موسی کا گھر اسرائیلی سیکیورٹی کے زیر نگین علاقے میں واقع ہے۔اسرائیلی فوج نے ماضی میں بھی سلیم موسی کا گھر پہلے اسی لئے گرایا تھا تاکہ اسے بلدیہ الخضر کو دو حصوں میں تقسیم کرنے والی نسلی دیوار سے دور ہجرت پر مجبور کیا جا سکے۔

ادھر اسرائیلی بلڈوزروں نے بیت لحم کی بلدیہ بیت ساحور کے مشرق میں واقع ھراسا قصبے میں برھوم الماحی کی ملکیتی زیر تعمیر عمارت کو بھی مسمار کر دیا۔ عمارت میں مبینہ طور پر پولٹری فارم کھولا جانا تھا لیکن اسے مکمل ہونے سے پہلے ہی اسرائیلی فوجیوں نے گرا دیا۔

بدھ کے روز ظہر کے بعد اسرائیلی فوج کے ملکیتی بلڈوزروں نے زیر تعمیر عمارت کو گرانا شروع کر دیا۔ مسماری آپریشن کے خلاف اہل علاقہ کے متوقع احتجاج کے پیش نظر فوجی گاڑیوں میں موجود سپاہی مکان گرانے کی کارروائی کی نگرانی کرتے رہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan