Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیلی فوج غزہ میں دراندازی کے دوران مجاہدین کی جوابی کارروائی پر پسپا

palestine_foundation_pakistan_palestinian-resistance-fighters

غزہ کی پٹی میں آج صبح اسرائیلی فوج شہر میں دراندازی کی کوشش کے دوران مجاہدین کے درمیان شدید جھڑپ کے بعد قابض فوج پسپا ہو گئی۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے ذرائع کےمطابق قابض فوج نےغزہ کے شمالی علاقے بیت لاھیا میں دوغیت اور واحہ کے مقامات سے شہر میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم وہاں پر موجود مزاحمت کاروں نے قابض فوج پر شدید فائرنگ شروع کردی۔ اس پر قابض فوج نے جوابی فائرنگ کی اور جھڑپ تقریباً آدھے گھنٹے تک جاری رہی، بعد ازاں قابض فوج واپس جانے پر مجبور ہو گئی۔

ادھر عوامی مزاحمتی کمیٹی کے عسکری ونگ ناصر صلاح الدین بریگیڈ کے مطابق صبح نماز فجرکے وقت مجاہدین کو بیت لاھیا میں صہیونی فوج کے پیادہ دستے کے داخل ہونے کی اطلاع ملی جس پر مجاہدین نے فوری کارروائی کرکے قابض فوج کوپسپا کر دیا۔ اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپ میں مجاہدین نے ہلکے ہتھیاروں کا استعمال کیا، جس میں متعدد صہیونی فوجیوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

صلاح الدین بریگیڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مجاہدین قابض اسرائیل کی طرف سے کی گئی کسی بھی کارروائی کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan