مقامی ذرائع کے مطابق جمعرات کے روز اسرائیلی قابض فوجی غزہ وادی کے جنوبی علا قے خان یونس کے مشرقی حصے فراہین کے علاقے میں داخل ہوئے اور یہاں انہوں نے زرعی زمین کو بلڈوز کرنے کا عمل شروع کیا۔ اطلاعات کے مطابق پانچ ٹینک اور چار بلڈوزرلیکر کئی اسرائیلی فوجی غزہ کے اس حصے میں اپنی چوکیوں سے 300 میٹر اندر آئے اور یہاں زرعی زمین کو بلڈوز کرنا شروع کر دیا۔ اس آپریشن کے دوران بلا کسی اشتعال کے اسرائیلی فوجیوں نے بلا امتیاز گولہ باری بھی کی گئی تاہم ابھی تک کسی کے مارے جانے یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔