Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیلی عہدیدار کا عباس ملیشیا کے کردار کو خراج تحسین

palestine_foundation_pakistan_abbas-militia-pro-israel21

اسرائیلی اخبار”معاریف” نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی فوجی حکام نے مغربی کنارے میں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) اور دیگر مزاحمتی گروپوں کے خلاف فلسطینی صدر کے زیرکمان سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے عباس ملیشیا کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اخبارنے اپنی حالیہ اشاعت میں انکشاف کیا ہےکہ اسرائیل کے سینٹرل ایریاز کے کمانڈر جنرل آوی مزاحی نے مغربی کنارے میں عباس ملیشیا کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی۔ ملاقات میں مختلف علاقوں میں عباس ملیشیا کے حماس کے قائدین اور دیگرمجاہدین کمانڈروں کی گرفتاری پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے فلسطینی ملیشیا کو بتایا کہ اسے یہ ادراک ہونا چاہیے کہ اس کی جنگ کسی ملک کے خلاف نہیں بلکہ ملک کے اندر موجود ان عناصر کے خلاف ہے جو خطے میں بقول ان کے امن کے دشمن ہیں۔

جنرل مزراحی نے مزید کہا کہ اسرائیل عباس ملیشیا کے حالیہ کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی داخلی سلامتی کے ادارے”شاباک” کی مغربی کنارے میں مزاحمت کاروں کے خلاف کارروائیاں کر رہا ہے تاہم جو کامیابیاں فلسطینی اتھارٹی کے زیر کمانڈ عباس ملیشیا نے حاصل کی ہیں وہ اسرائیلی فوج سے کہیں بڑھ کر ہیں۔

اسرائیلی عہدیدارنے انکشاف کیا کہ صہیونی جیلوں میں حماس کے 800 اراکین اورمزاحمت کار گرفتار ہیں۔ جبکہ عباس ملیشیا نے حماس کے قائدین اور کارکنان کی گرفتاریوں کےحوالے سے اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan