Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیلی عقوبت خانوں میں 14 فلسطینی 25 برس سے114 فلسطینی 20 برس سے قید

palestinian-prisoner10 اسرائیلی عقوبت خانوں میں 114 ایسے فلسطینی اسیران قید ہیں جو 20 سال سے زائد عرصے سے قید وبند کی صعوبتیں برداشت کررہے ہیں- ’’فلسطینی اعلی کمیٹی برائے بہبود اسیران ‘‘ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ اسرائیلی جیلوں میں قدیم اسیران کی تعداد 316 تک پہنچ گئی ہے جن میں 114 اسیران ایسے ہیں جو 20برس سے زائد عرصے سے اسرائیلی عقوبت خانوں میں قید ہیں- ایسے اسیران کی تعداد 14 ہے جو 25برس سے پابند سلاسل ہیں- کمیٹی کے بیان کے مطابق اسرائیلی عقوبت خانوں میں تین ایسے فلسطینی اسیران بھی ہیں جو گزشتہ 30 برس سے قید میں ہیں- ان میں دنیاکی تاریخ کے قدیم ترین قیدی نائل برغوثی بھی ہیں جنہیں اسرائیلی قید میں 32 سال ہونے کو ہیں- کمیٹی کے چیئرمین اور میڈیا ڈائریکٹرریاض اشقر کا کہناہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) سے تعلق رکھنے والے غزہ کے تین اسیران مسلسل 18برس سے اسرائیلی عقوبت خانوں میں زیرحراست ہیں- ان میں ایمن اسعد شعبان الشواء ،سعید محمد عاشور اور عاطف سلیمان داؤد شامل ہیں- ایمن اسعد شعبان کو 9مارچ 1993 ء کو اغوا کیاگیا- وہ عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں – سعید محمد شو ر اور عاطف سلیمان داؤد کو 10مارچ 1993ء کو اغوا کیاگیا- ان دونوں اسیران کو بھی عمر قید کی سزا سنائی گئی- اہالیان غزہ نے فون رپ اسیران کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کیا اور حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کامعاہدہ طے پانے کی توقع کا اظہار کیا-

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan