مقبوضہ بیت المقدس ۔ ( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) قابض صہیونی ریاست کے ظالمانہ جبرو تشدد کے نتیجے میں بیت المقدس میں ایک اور فلسطینی خاندان اپنا مکان خود ہی مسمار کرنے پرمجبور ہوگیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی حکام کی طرف سے بیت المقدس کے علاقے سلوان میں وادی الربابہ میں رہائش پذیر ایمن ابو ھدوان کو اپنا مکان مسمار کرنے پرمجبور کیا گیا۔
متاثرہ خاندان کاکہنا ہے کہ اسرائیلی بلدیہ کی طرف سے انہیں نوٹس جاری کیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ وہ اپنا مکان خود مسمار کریں ورنہ مکان کی مسماری پران سے بھاری جرمانہ وصول کیا جائےگا۔
فلسطینیوں نے اپنا مکان خود اپنے ہی ہاتھوں سے انتہائی دستی ہتھیاروں سے مسمار کیا۔ مکان مسماری کا عمل انتہائی جذباتی عمل میں پیش آیا اور اہل خانہ انتہائی دکھ کے ساتھ مکان مسماری کرنے پرمجبور ہوئے۔
خیال رہے کہ فلسطینی شہریوں کے مکانات کی جبری مسماری اسرائیل کی ریاستی پالیسی بن چکی ہے اور آئے روز قابض صہیونی حکام کی طرف سے فلسطینی شہریوں کے مکانات کی مسماری کی کارروائیاں کی جاتی ہیں۔