Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیلی رکن کنیسٹ کا اردن میں فلسطینی ریاست قائم کرنے کا مطالبہ

palestine_foundation_pakistan_aryeh-eldad-a-member-of-the-israeli-knesset-for-the-national-union

اسرائیلی پارلیمنٹ میں قومی وحدت گروپ سے تعلق رکھنے والے رکن اریہہ ایلداد نے اردن میں فلسطینی ریاست قائم کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ ان کی یہ تجویز کنیسٹ کی جنرل کونسل کی منظوری کے بعد سامنے آئی ہے جس میں اس بات کی اجازت دی گئی ہے کہ اس معاملے کو خارجہ اور سیکیورٹی کمیٹی کے سامنے بحث کے لئے پیش کیا جا سکتا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین نے عبرانی روزنامے “یدیعوت احرونوت” کے حوالے بتایا ہے کہ ایلداد نے کنیسٹ کی خارجہ اور سیکیورٹی کمیٹی کے سامنے اپنی تجویز بحث کے لئے پیش کی تو کمیٹی کے سربراہ زاچی ہنگبی نے انہیں بتایا گیا کہ ابھی ان کی اس موضوع پر بحث کی درخواست کے لئے قبول نہیں کی جا سکتی۔

اخبار کا کہنا ہے کہ کمیٹی کے سربراہ ہنگبی نے دریائے اردن کے دونوں جانب فلسطینی ریاست کے قیام سے متعلق مسٹر ایلداد کی تجویز مسترد کر دی۔ اس تجویز کے مطابق اسرائیل کو اردنی علاقے میں بھی فلسطینی ریاست کے قیام کی منظوری دینا ہو گی۔

کنیسٹ کے رولز آف بزنس کے مطابق کہ خارجہ اور سیکیورٹی کمیٹی کے سربراہ ہنگبی اسے متعلقہ فورم پر پیش کرنے کے پابند ہیں تاہم انہیں اس بات کا اختیار ہے کہ وہ بحث کے لئے جو بھی مناسب تاریخ دینا چاہیں، دیں۔

یدیعوت احرونوت نے اسرائیلی پارلیمنٹ کے اسپیکر روئیون ریلولن کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے مسٹر ہنگبی کو آگاہ کر دیا ہے کہ اس مسئلے پر ایک برس بعد ہی بحث ہو سکتی ہے۔

اسرائیلی پارلیمنٹ کے قواعد و ضوابط کے تحت تجویز کے پیش کنندہ ایلداد ایوان کے قانونی مشیر سے رجوع کر سکتے ہیں جس میں وہ ہنگبی کے فیصلے کو چیلنج کر سکتے ہیں۔ اسی طرح وہ پارلیمانی کمیٹی کے سربراہ کے فیصلے کو چیلنج کر سکتے ہیں۔

خارجہ اور سیکیورٹی کمیٹی، اسرائیل کے منتخب ایوان کی سب سے بڑی کمیٹی ہے۔ اس کی ذیلی کمیٹیاں اپنا اپنا کام صیغہ راز میں رکھ کر کرتی ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan