اسرائیلی حکومت نے مصر کی سرحد پر حفاظتی باڑ تعمیر کرنے کی منظوری دے دی جس کا مقصد فلسطینی مہاجرین کومقبوضہ فلسطین میں داخل ہونے سے روکنا ہے- اسرائیلی حکومت کی طرف سے جاری بیان میں کہاگیاہے کہ باڑ 250 کلومیٹر لمبی ہو گی- جس کی تعمیر کے اخراجات کا اندازہ ساڑھے چھتیس کروڑ ڈالر ہے- اسرائیلی حکومتی کمیٹی نے اس سلسلے میں پہلے منصوبے کی منظوری جنوری میں دی تھی-