Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیلی حکام نے القدس میں دو مکانات اور تجارتی سہولیات مسمار کردیں

مقبوضہ بیت المقدس ۔ مرکز اطلاعات فلسطین
کل بدھ کوقابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے الگ الگ علاقوں میں دو مکانات اور تجارتی تنصیبات کو مسمار کر دیا۔

 مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج نےبدھ کی  شام مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں بیت حنینا قصبے میں الجعبری خاندان کے ایک مکان کو مسمار کر دیا۔

اس میں کہا گیا ہے کہ قابض فوج نے بیت حنینا کے علاقے “تل الفور” پر دھاوا بولا اور الجعبری خاندان سے تعلق رکھنے والے ایک مکان کو مسمار کرنے کی کارروائی کی۔

شام کو قابض فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مغرب میں الجیب قصبے میں ایک تجارتی تنصیب کو مسمار کر دیا اور اس کے نوجوان مالک موسیٰ مصطفیٰ پر جرمانہ عائد کیا۔

بدھ کی صبح قابض حکام نےربایعہ خاندان کے مکان کو کردیا۔ اس مکان میں چار بچوں سمیت خداندان کے دیگر افراد آباد تھے۔

بیت المقدسی محمود ربایعہ کا بیٹا، ان کی اہلیہ اور ان کے دو بچے اس گھر میں رہتے ہیں جو 7 سال قبل تعمیر کیا گیا تھا۔ خاندان گھر کے اندر سے قیمتی سامان بھی نہیں نکال پایا۔ قابض فوج نے سامان سے مکان کو ملبے کے ڈھیر میں تبدیل کردیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan