( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فورسز نے گھرگھر تلاشی کی بلا جواز کارروائی کے نتیجے میں نہتے فلسطینی کو انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت صہیونی زندانوں میں ڈال دیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز قابض ریاست اسرائیل کے صہیونی زندانوں میں 13 ماہ بغیر کسی جرم کے وحشیانہ تشدد سہنے کے بعد مقبوضہ بیت المقدس کے شہری مالک ابو سنینہ رہا کر دیے گئے۔
ابو سنینہ کو تیرہ ماہ قبل اسرائیلی فورسز نے گھر گھر تلاشی کی بلا جواز کارروائی کے نتیجے میں ان کے خاندان کے سامنے تشدد کا نشانہ بنایا تھا اور نہتے فلسطینی کو انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت صہیونی زندانوں میں ڈال دیا تھا۔
خیال رہے کہ اسرائیل کی بدنام زمانہ جیلوں میں ہزاروں بے گناہ فلسطینی بغیر کسی جرم کےسزائیں کاٹ رہے ہیں تاہم اسرائیلی عدالتوں میں نہ تو ان پر مقدمہ چلایا جاتا ہے اور نہ ہی کوئی الزام ثابت ہوتا ہےاس کے باوجود قیدیوں کی رہائی کے لیے عالمیک عدالتیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔