Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

خاص خبریں

اسرائیلی جیل حکام کی مجرمانہ غفلت فلسطینی موت کے منہ میں پہنچ گیا

( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) ذرائع کاکہنا ہے کہ صہیونی جیل میں قید فلسطینی پھیپڑوں کے کینسر کا شکار ہے لیکن اسرائیلی جیل حکام کی جانب سے اس کو طبی سہولیات کے نام پر درد کش انجیکشنز دیئے جارہے ہیں۔

فلسطینی قیدیوں کی تفصیلات رکھنےو الے ادارے کی جانب سے جاری کردہ رپور ٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسرائیلی جیل میں قید فلسطینی قیدی ناصر ابو حامد جو پھیپڑوں کے کینسر کا شکار ہے اس کو طبی امداد فراہم نہیں کی جارہی ہے ، علاج کے نام پر اس کو درد کُش انجیکشنز دیئے جارہے ہیں جس کے باعث وہ موت کے منہ میں پہنچ گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ناصر ابو حامد کی حالت تشویشناک ہے اس کو “برزیلائی” ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں اس کا آپریشن ہونا تھا تاہم اسرائیلی جیل حکام نے اس آپریشن کو ملتوی کردیا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی جیلوں میں ڈیڑھ سو فلسطینی قیدی ہیں جو بیمار ہیں جبکہ 26 سنگین نوعیت کے امراض کا شکار ہیں لیکن صیہونی ریاستی دہشتگردی اور جیل حکام کی مجرمانہ غفلت کے باعث تمام کی حالت تشویشنا ک ہوچکی ہے جنہیں کوئی طبی امداد فراہم نہیں کی جارہی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan