Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیلی جیلوں میں قیدیوں پر ادویات کے تجربات

palestine_foundation_pakistan_palestinian-prisoner7

فلسطینیوں کو ستم اور انتقام کا نشانہ بنانا قابض اسرائیلی حکومت اور فوج کی شروع سے حکمت عملی رہی ہے. فلسطین کے ایک سابق حکومتی محقق برائے اسیران نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت کے ایماء پر یہودی ادویہ ساز کمپنیوں کی نئی تیار کردہ ادویات کو سب سے پہلے تجربے کے طور پر فلسطینی قیدیوں پر استعمال کیا جاتا ہے. مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی وزارت اسیران کے ایک سابق عہدیدار عبدالناصر فروا نہ نے بتایا ہے اسرائیلی حکومت نے سرکاری طور پر ادویات تیار کرنے والی کمپنیوں کو اس امر کا پابند بنا رکھا ہے کہ وہ نئی تیار کردہ ادویات کو فلسطینی قیدیوں پر تجربات کے طور پر استعمال کریں گی، چنانچہ حکومتی اجازت سے صہیونی ادویہ ساز کمپنیاں اپنے نئی ادویات کے 15 فیصد تجربات اسرائیلی جیلوں میں مقید فلسطینیوں پر کرتی ہیں. عبدالناصر کا مزید کہنا ہے کئی ادویات نہایت خطرناک اور مہلک بھی شامل ہوتی ہیں جن کے موثر ہونے یا نہ ہونے کے ابتدائی تجربات فلسطینی قیدیوں پر کیے جاتے ہیں. ناصر فروانہ نے یہ انکشاف پیر کو القدس میں ایک تقریب سے خطاب میں کیا ہے. ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی ادویہ ساز کمپنیوں کی ادویات کے فلسطینیوں پر استعمال سے قیدیوں کی صحت پر نہایت مضر اثرا ت مرتب ہوئے ہیں. غیر معیاری اور مضر صحت ادویہ کے استعمال سے گذشتہ کچھ عرصے میں تقریبا 1500 قیدیوں کوعلاج کے لئے اسپتالوں میں لے جایا گیا ہے. یہ تمام قیدی اسرائیلی کمپنیوں کی فراہم کردہ مضر اور غیر معیاری ادویات کے تجربات کا نشانہ بنے ہیں. انہوں نے مزید کہا کہ صہیونی حکومت دانستہ طور پر فلسطینی قیدیوں کو انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے اور اس سلسلے میں جانوروں پر استعمال کی جانے والی ادویات کے تجربات بھی قیدیوں سے کیے جاتے ہیں. اس سے یہ صاف ظاہر ہو رہا ہے کہ اسرائیلی حکومت فلسطینی قیدیوں کے ساتھ جنگی جانوروں سے بھی بدتر سلوک کر رہی ہے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan