Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

اسرائیلی جیلوں سے رہائی پانے پر پوری فلسطینی قوم،عرب ممالک اور اسلامی مزاحمتی تحریکوں حماس، جہاد اسلامی اور حزب اللہ کو مبارک باد پیش کرتے ہیں

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی رہنما مظفر احمد ہاشمی، علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، صابر کربلائی، محفوط یار خان اور دیگر کا فلسطینی قوم کو مبارک باد

 

plf logo

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی رہنما مظفر احمد ہاشمی، علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، صابر کربلائی، محفوط یار خان اور دیگر کا فلسطینی قوم کو مبارک باد

 

کراچی( )فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی رہنماؤں سابق رکن قومی اسمبلی و رہنما جماعت اسلامی مظفر احمد ہاشمی، جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنما او ر ملی یکجہتی کونسل سندھ کے نائب صدر علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور مرکزی ترجمان صابر کربلائی، پاکستان عوامی مسلم لیگ کے مرکزی رہنما محفوط یار خان ایڈووکیٹ اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا صادق رضا نے گذشتہ روز اسرائیللی جیلوں سے رہائی پانے والے فلسطینی اسیروں کے اہل خانہ سمیت پوری فلسطینی قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کو اسلامی مزاحمتی تحریکوں بشمول حماس ، جہاد اسلامی فلسطین اور حزب اللہ کی کامیابی قرار دیا ہے۔
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کی جیلوں میں قید سیکڑوں بے گناہ فلسطینی قیدیوں میں سے درجنوں قیدیوں کی رہائی کا عمل مزاحمت فلسطین کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے اور یقیناًعرب اور اسلامی ممالک کے لئے خوشی کا پیغام ہونے کے ساتھ ساتھ پوری ملت فلسطین اور فلسطینی اسیروں کے اہل خانہ کے لئے بھی باعث مسرت ہے۔ان کاکہنا تھا کہ ماضی میں بھی اسلامی مزاحمتی تحریکوں نے اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے میں ہزاروں فلسطینی، لبنانی اور شامی قیدیوں کو اسرائیلی جیلوں سے آزاد کروایا ہے جو کہ فلسطین کی آزادی کی جد وجہد میں مصروف عمل تھے تاہم گذشتہ روز ایک مرتبہ پھر اسرائیلی جیلوں سے فلسطینی اسیروں کی رہائی پوری فلسطینی قوم اور مسلم امہ کے لئے مثبت اقدام ہے اور غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کی کمزوری اور نابودی کی طرف بڑھنے کا واضح ثبوت بھی ہے۔
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے رہنماؤں نے اس موقع پر پوری مسلم امہ کو مبارک باد پیش کی ہے اور اقوام متحد ہ کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ کو چاہئیے کہ فلسطینی قیدیوں کو اسرائیلی جیلوں سے رہا کروانے کے لئے عملی اقداما ت کرے تا کہ مزید سیکڑوں فلسطینیوں کی زندگیوں کے صیہونی جارحیت ک ی نظر ہونے سے بچایا جائے، انہوں نے اقوام متحدہ سے سخت بیزاری کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غاصب اور غیر قانونی ریاست اسرائیل فلسطینی عوام کے گھروں کو مسمار کر رہی ہے اور وہاں پر یہودی بستیاں قائم کی جا رہی ہیں لیکن بین الاقوامی ادارہ اقوام متحدہ خاموش تماشائی بناہوا ہے، انہوں نے واضح کیا کہ اگر اقوام متحدہ نے سرد مہری کا خاتمہ نہ کیا تو سنگین نتائج برآمد ہوں گے اور تمام تر ذمہ داری اقوام متحدہ پر عائد ہو گی۔
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان نے واضح طور پر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے غیور عوام آخری فلسطین قیدی کی اسرائیلی جیلوں سے رہائی تک فلسطینی عوام کے شانہ بہ شانہ ہیں اور فلسطینی کاز کی اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھی جائے گی۔واضح رہے کہ گذشتہ روز اسرائیلی جیلوں میں قید سیکڑوں فلسطینی قیدیوں میں س ے چھبیس فلسطینیوں کو رہا کروا لیا گیا ہے جبکہ اگلے ماہ ایک سو چار مزید فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے امکانات بھی موجود ہیں،جس پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان پوری ملت فلسطین اور اسلامی مزاحمتی تحریکوں سمیت عرب اور اسلامی ممالک کے عوام کو مبارک باد پیش کرتی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan