Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیلی جارحیت کے مقابلے کے لیے مزاحمتی صلاحیت بڑھا لی ہے: حمدان

osama-hamdan4
اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے راہنما اور لبنان میں حماس کے مندوب اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ غزہ پراسرائیلی جارحیت کا جواب دینے کے لیے مجاہدین نے غیرمعمولی دفاعی صلاحیت حاصل کر لی ہے، اسرائیل نے غزہ پرحملے کی جسارت کی تو اسے حیران کردینے والا جواب دیں گے۔

مجاہدین کے پاس اسرائیل کے اندازوں سے کہیں زیادہ دفاعی صلاحیت موجود ہے، جس کی تفصیل صرف اسرائیل کے ساتھ لڑائی کے موقع پر عملاً سامنے آئے گی۔
منگل کے روز بیروت میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے اسامہ حمدان کا کہنا تھا کہ حماس صہیونی وزیردفاع ایہود باراک کے اس بیان کو سنجیدگی سے لے رہی ہے جس میں باراک نے دھمکی دی تھی کہ آئندہ سال حماس یا لبنانی حزب اللہ یا دونوں کے ساتھ بیک وقت کے ساتھ جنگ چھڑ سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی اس نوعیت کی دھمکیوں کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رہے، اسرائیل یہ نہ سمجھے کہ حماس کو شکست دینا آسان ہو گا۔

دوسری جانب حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے خبردار کیا ہے کہ اس کے پاس اسرائیل کو منہ توڑ جواب دینے کی پوری قوت اور صلاحیت ہے۔ اس سلسلے میں مجاہدین نے غیر معمولی دفاعی صلاحیت حاصل کرلی ہے جس کا اظہار صرف جنگ میں کیا جائے گا، اس سے قبل اپنی دفاعی صلاحیت سامنے نہیں لائیں گے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan