فلسطین کی آئینی حکومت نے مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے مسجد اقصیٰ سے اظہار یکجہتی کیلیے نکالے جانے والی ریلیوں کو روکنے کی مذمت کی ہے۔
فلسطینی آئینی حکومت کے ترجمان طاہر نونو نے کہا کہ مسجداقصیٰ اور اسلامی مقدسات سے اظہاریکجہتی کیلیے نکالی جانیوالی ریلیوں کو روکنا جرم میں شریک ہونے کے برابر ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی کی کارروائیاں غیر قانونی اور اسرائیلی حکومت سے تعاون پر مشتمل ہیں۔ ان اقدامات سے واضح ہوتا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی یہودی آبادکاری میں صہیونی حکومت کیساتھ ہے۔
واضح رہے کہ فلسطینی اتھارٹی نے مسجد اقصی ٰ اور مقبوضہ بیت المقدس میں اسلامی مقدسات کے خلاف اسرائیلی جارحیت پر احتجاج کیلیے نکالی جانے والی ریلیوں کے طاقت کے ذریعے روک دیا ہے۔