Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

اسرائیلی جارحیت نہ تھمی، غزہ میں مزید چار فلسطینی شہید

خان یونس – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ کی پٹی میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں مزید چار فلسطینی شہید ہو گئے، جن میں ایک زخمی ہونے کے بعد دم توڑنے والا شہری بھی شامل ہے۔ یہ شہادتیں ایسے وقت میں ہوئی ہیں جب قابض فوج غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں کر رہی ہیں۔

اتوار کی شام جنوبی غزہ کے شہر خان یونس کے مغرب میں ایک اسرائیلی ڈرون حملے میں ایک شہری شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔ ہمارے نامہ نگار نے تصدیق کی ہے کہ خان یونس کے علاقے ‘مواصی’ میں واقع ‘تبریہ اسٹیشن’ کے قریب شہریوں کے ایک گروپ کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں جانی نقصان ہوا۔

مقامی ذرائع کے مطابق شمالی غزہ کی پٹی کے علاقے ‘بیت لاہیا’ کے مغرب میں واقع ‘سلاطین’ کے علاقے میں بھی ایک اسرائیلی ڈرون حملے میں دو شہری شہید اور ایک زخمی ہو گیا۔

طبی ذرائع نے بتایا ہے کہ سامح ابو کمیل نامی شہری غزہ شہر کی ‘شارع الجلاء’ پر کیے گئے ایک سابقہ اسرائیلی حملے میں زخمی ہوئے تھے، جو آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔

اس کے علاوہ شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ کے ‘قصاصیب’ محلے میں قابض افواج کی فائرنگ سے ایک بچہ سر میں گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔

قابض اسرائیلی افواج نے غزہ شہر کے مشرقی حصوں اور شمالی غزہ میں رہائشی عمارتوں کو دھماکوں سے اڑا دیا۔ غزہ شہر کے شمال مشرق میں واقع ‘حی التفاح’ میں ہاشمی اسکول کے قریب اسرائیلی ‘کواڈ کاپٹر’ ڈرون نے فائرنگ کی، جبکہ اسی محلے میں ‘سنافور’ چوراہے کے اطراف میں بھی گولیاں چلائی گئیں۔

قابض فوج کی توپ خانے نے حی التفاح کو اپنی گولہ باری کا نشانہ بنایا۔ ساتھ ہی مغربی رفح اور مشرقی خان یونس میں بھی قابض فوج نے فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھا۔ خان یونس کے جنوبی حصے میں موجود اسرائیلی بکتر بند گاڑیوں نے بے گھر افراد کے خیموں اور شہریوں کے گھروں پر شدید فائرنگ کی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan