Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیلی جارحانہ کارروائیوں سے تیسری ’’انتفاضہ‘‘ تحریک جنم لے گی: حماد رقب

hammad-al-ruqub-hamas-spokesman11
غزہ کے شہر خان یونس میں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے ترجمان حماد رقب نے کہا کہ مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی جارحانہ کارروائیوں کے نتیجے میں تیسری ’’انتفاضہ‘‘ تحریک جنم لے گی-

انہوں نے خان یونس میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے صہیونی کارروائیوں کی مذمت کی- انہوں نے کہا کہ مغربی کنارے میں مزاحمت کے خاتمے کے لیے اسرائیل نے کارروائیاں تیز کردی ہیں- حماس ان کارروائیوں پر خاموش تماشائی نہیں بنے گی- صہیونی جرائم مسئلہ فلسطین کے لیے خطرہ ہیں- ان جرائم کے نتیجے میں تیسری انتفاضہ تحریک جنم لے سکتی ہے-

حماد رقب نے مغربی کنارے اور بیت المقدس میں صہیونی کارروائیوں کی ذمہ داری براہ راست فلسطینی اتھارٹی پر عائد کی- انہوں نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی مجاہدین کے متعلق اسرائیلی فوج کو معلومات فراہم کرتی ہے- یہی وجہ ہے کہ مغربی کنارے کے فلسطینی مجاہدین اسرائیلی فوج کے خلاف کسی قسم کی کارروائی نہیں کرسکتے

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan