Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیلی بحریہ”مریم” اور “ناجی العلی” جہازوں پر حملے کے لیےالرٹ

palestine_foundation_pakistan_gaza-boat-aid-convoy-naji-el-ali-lebanese-ship1

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کےمطابق صہیونی بحریہ نے غزہ کے محصورین کے لیے لبنان سے آنے والے دو بحری جہازوں”مریم” اور “ناجی العلی” پر حملے کے لیے تیاریاں شروع کر دی ہیں اور صہیونی بحریہ کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ کثیر الاشاعتی عبرانی اخبار” معاریف” نے اتوار کی اشاعت میں کہا ہے کہ صہیونی بحریہ کی طرف سے لبنان کے دونوں امدادی جہازں پر حملے اور انہیں قبضے میں لیے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق امدادی جہازوں پر کارروائی کے بارے میں ایک روز قبل مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونی بحریہ کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔ صہیونی بحریہ کے چیف العیزر ماروم کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں امدادی جہازوں پر حملے کے طریقہ کار پرغور کیا گیا۔ اجلاس میں طے ہوا کہ لبنانی بندرگاہ جہازوں کے غزہ کے عالمی سمندر میں داخل ہوتے ہی بحریہ کے چھاپہ مار دستے انہیں گھیر لیں گے، اور فریڈم فلوٹیلا پر کارروائی کی طرز پرعملے کو گرفتار اور جہازوں کو قبضے میں لے لیا جائے گا۔ اس سارے آپریشن کے لیے” آٹھویں آسمان کی ہوا” کا نام منتخب کیا گیا ہے۔ نام تجویز کرنے کے بعد تمام متعلقہ سیکیورٹی اداروں کو بھی اس کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب اخبار”ہارٹز” نے اپنی رپورٹ میں کہا ہےکہ اسرائیلی حکومت نے ویٹکن کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ لبنان سے آنے والے امدادی جہاز”مریم” میں مسیحی مذہبی خواتین کو سوار ہونے سے روکیں۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکومت گذشتہ دو روز سے لبنانی حکومت پر مسلسل امدادی جہازوں کوغزہ کی طرف عازم سفر ہونے سے روکنے کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے۔ اخبار کی رپورٹ کے مطابق قابض اسرائیل کی جانب سے لبنان پر دباؤ ڈالنے کی مہم شروع کرانے کے بعد امریکا، فرانس، ہسپانیہ ،جرمنی ،اقوام متحدہ اور دیگر یورپی ممالک سے بھی لبنانی حکومت پر امدادی بحری جہازوں” مریم” اور “ناجی علی” کو روکنےکے لیے سخت لہجے میں دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan