Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیلی انتظامیہ کافلسطینی محبوسین کے ساتھ سلوک انتہائی شرمناک ہے: محمد الغول

palestine_foundation_pakistan_iof-arrest19

وزیر انصاف محمد الغول نے یو این ہیو من رائٹس کونسل (ایچ آر سی) اور فلسطین میں ان کے نمائندے رچرڈ فالک سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی محبوسین کے حوالے سے اپنی اخلاقی اور انسانی ذمہ داریاں نبھائیں۔

محمد الغول نے غزہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئی اسرائیلی قابض انتظامیہ کی طرف سے فلسطینی قید یوں کے ساتھ انسان سوز برتاؤ ایک اشتعال انگیز اقدام ہے اور اس کے نتائج بہت ہی بھیانک ہونگے۔

فلسطینی وزیر انصاف نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات دراصل قید یوں کے تبادلے کی ڈیل کو ناکام بنانے اور عالمی برادری کے دباؤ کو ٹالنے کی ایک کوشش ہے۔ محمد الغول نے قوم پرست،اسلامی قوتوں اور تمام فلسطینیوں سے اپیل کی کہ وہ متحد ہو کے ہر جگہ اسرائیلی رویے کے خلاف اور محبوسین کے ساتھ اظہار یک جہتی کیلئے بھرپور مظاہرے کریں۔

فلسطینی وزیر انصاف نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ صرف مذمت کی حد تک محدود نہ رہیں بلکہ عالمی برادری اور عالمی اداروں پر دباؤ ڈالیں تاکہ وہ قابض اسرائیلی انتظامیہ کو قیدیوں کے ساتھ برا برتاؤ روکنے کیلئے اپنا اثر رسوخ استعمال کریں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan