Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیلی اقدامات سے مسجد اقصیٰ کو نقصان پہنچ سکتا ہے: ترک صدر

abdullah-gul-turkish-president ترک صدر عبداللہ گل نے خبردار کیا ہےکہ اسرائیل مسجد اقصیٰ کے خلاف سازشیں کر رہا ہے جس سے قبلہ اول کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔ انہوں نے اسرائیل کو خبردارکیا کہ وہ آگ کے ساتھ کھیلنا بند کرے کیونکہ اس کے اقدامات سے خطے کا امن خطرے سے دوچار ہے۔ جمعرات کے روز فلسطینی صحافیوں کے ایک وفد کی ترکی آمد کے موقع پراستنبول میں صدارتی محل میں ان کا استقبال کرتے ہوئے عبداللہ گل نے کہا کہ انہیں اسرائیل کی جانب سے فلسطین میں ریاستی دہشت گردی، اسلامی مقدسامات کی بے حرمتی اور مغربی کنارے میں غیر قانونی یہودی آبادکاری کے از سرنو آغاز پر شدید تشویش ہے جس سے اسرائیل کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ ترک صدرکا کہنا تھا کہ فلسطین کا مسئلہ دنیا بھر کے تنازعات میں سب سے اول درجے کا تنازعہ ہے، یہ صرف ایک خطہ زمین کا مسئلہ نہیں بلکہ مسلمانوں کے قبلہ اول اور مقدس مذہبی مقام بیت المقدس کی آزادی کا مسئلہ ہے، انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین صرف فلسطینیوں کا نہیں بلکہ عرب ممالک اور پورے عالم اسلام کا مسئلہ ہے ، جس کے حل کے لیے کوئی ایک ملک ذمہ دارنہیں بلکہ پورا عالم اسلام اس کا ذمہ دار ہے۔ عبداللہ گل نےکہا کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطین میں مقدسات اسلامی کے خلاف سازشیں نہایت خطرناک ہیں ، ترکی نہایت شدت کے ساتھ اسرائیل سے مقدس مقامات میں جاری کھدائیوں کے فوری روکے جانے، فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے باہر نکالنے اور مسلمانوں کے تاریخی مقامات کویہودی وراثت کا حصہ قراردینے کا فیصلہ تبدیل کرنے کا مطالبہ کرتا ہے، اور یہ مطالبہ بدستور قائم رہے گا۔ انہوں نے فلسطین میں تمام جماعتوں کے درمیان مفاہمت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی ملک فلسطین کے داخلی معاملات میں مداخلت نہیں کرنا چاہتا تاہم ہر مسلمان ملک کی خواہش ہے کہ فلسطینی آپس میں متحد ہوں۔ ترک صدر نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کرنےکے لیے عالم اسلام کا اتحاد بھی ناگزیر ہے، عالم اسلام جس مشکل سے گذر رہا ہے اس کے لیے ضروری ہے وہ ایک بار پھر اتحاد کو فعال کرے کیونکہ درپیش چیلنجز سے نمٹنےکے لیے اتحاد اور یکجہتی کے سوا چارہ نہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan