فلسطینی حکام نے اسرائیلی اشیائے خوردڈ و نوش کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا- گزشتہ روز غزہ کے علاقے میں فلسطینیوں نے دکانوں، کمپنیوں اور اسرائیل کی نئی بستیوں میں تیار کیجانے والی عام استعمال کی اشیاء قبضے میں لیتے ہوئے ان کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے- ان اشیاء کی مالیت دس لاکھ ڈالر سے زائد بتائی جاتی ہے- فلسطینی حکومت کی جانب سے مقامی طور پر تیاری کی جانے والی اشیاء کے استعمال کی ترغیب دی جا رہی ہے- دوسری جانب اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس طرح کی پالیسیوں سے کسی بھی طرح کے سیاسی مقاصد کو حاصل نہیں کیا جا سکتا ہے-