Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پاکستان

اردن میں موجود فلسطینی متاثرین کے لیے پاکستانی فنکاروں کا امدادی مشن

اردن (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) پاکستانی اداکاروں اور فنکاروں نے برطانیہ میں رجسٹرڈ فلاحی ادارے ’ایس کے ٹی ویلفیئر‘ کے تعاون سے اردن میں غزہ سے بے گھر ہو کر آنے والے فلسطینی خاندانوں کی امداد کے لیے پانچ روزہ انسانی ہمدردی مشن میں شرکت کی۔

29 ستمبر سے 3 اکتوبر تک جاری رہنے والے اس مشن میں جاوید شیخ، صبا حمید، شگفتہ اعجاز، کبریٰ خان، گوہر رشید، احمد علی اکبر، علی خان، نبیل ظفر، خالد انعم اور دیگر فنکاروں نے حصہ لیا۔

وفد نے اردن میں مقیم فلسطینی خاندانوں میں 500 ضروری اشیائے خورونوش کے پیکجز براہِ راست تقسیم کیے۔ اس موقع پر فنکاروں نے فلسطینی متاثرین سے ملاقاتیں کیں اور ان کے حالات زندگی اور مشکلات کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔

انسانی ہمدردی کے مشن کے دوران وفد نے ہسپتالوں اور گھروں میں زیرِ علاج زخمی فلسطینی مریضوں کی عیادت بھی کی۔ فنکاروں نے غزہ سے آنے والے بچوں کے ساتھ وقت گزارا، ان سے ملاقات کی اور ان کے ہمراہ کھانا کھایا۔

مشن کے دوران اردن منتقل کیے گئے فلسطینی مریضوں کی بنیادی ضروریات پر بھی توجہ مرکوز کی گئی۔ وفد نے طبی علاج کے لیے اردن آنے والے مریضوں اور ان کے اہل خانہ کے لیے رہائش، خوراک اور آمدورفت کی سہولیات کی ضرورت کو اجاگر کیا۔

پاکستانی فنکاروں نے فلسطینی خاندانوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے انسانی امداد اور عالمی برادری کی جانب سے متاثرین کی مسلسل معاونت کی ضرورت پر زور دیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan