Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اردن میں فلسطینی مہاجرین نے محمود عباس کی رخصتی کا مطالبہ کر دیا

palestine_foundation_pakistan_palestinian-refugees2

فلسطینی غیر آئینی صدر محمود عباس کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ خفیہ مذاکرات میں فلسطینی پناہ گزینوں کی وطن واپسی سے دستبرداری کے انکشافات پر اردن میں موجود فلسطینیوں نے محمود عباس اور ان کی حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا ہے۔ خیال رہے کہ ’’الجزیرہ‘‘ ٹی وی کی جانب سے جاری کردہ خفیہ سفارتی دستاویز کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے مذاکرات میں اسرائیل کو مجرمانہ رعائتیں دی گئی تھیں جس میں بیرون ملک موجود 70 لاکھ فلسطینیوں کی وطن واپسی کو بھی انتہائی محدود کرنے پر فلسطینی اتھارٹی کی رضامندی سامنے آئی تھی۔ فلسطینی اتھارٹی نے اسرائیل سے اگلے 10 سال تک ہر سال صرف 10 ہزار پناہ گزینوں کی واپسی کا مطالبہ کیا تھا جس کا مقصد بھی محض اپنے عوام کو مطمئن کرنا تھا۔ ’’مرکز اطلاعات فلسطین‘‘ نے حالیہ دستاویز کے متعلق اردن کے مہاجر کیمپوں میں موجود متعدد فلسطینیوں کی آراء لیں جس پر سب نے فلسطینی اتھارٹی کے اقدامات کو شرمناک قرار دیا۔ انٹرنیشنل ریلیف ایجنسی (اونروا) کی اساتذہ کمیٹی کے سابق سربراہ کاظم عایش کے مطابق ’’الجزیرہ کی منکشف کی گئی دستاویز محمود عباس اور اس کے مذاکراتی جماعت کے لیے انتہائی شرمناک ہیں‘‘ انہوں نے زور دے کر کہا کہ عباس کی رعائتوں کو کوئی قانونی جواز حاصل نہیں کیونکہ انہیں ملکی یا بیرونی پناہ گزینوں کی نمائندگی کا حق ہی حاصل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مصر میں اٹھنے والی انقلابی تحریک نے عباس اور ان کی حکومت کو شدید غم میں مبتلا کر دیا ہے۔ مصری نظام کے انہدام کی تکمیل عباس اور ان کی حکومت کے خاتمے پر ہی ہو گی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan