Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اردن میں فتح بیت المقدس کی یاد میں تقریب ،عالمی شخصیات سمیت ہزاروں افراد کی شرکت

palestine_foundation_pakistan_ismael-haneyya-the-democratically-elected-palestinian-prime-minister13

اردن کے جنوبی شہر “العقبہ” میں خلیفہ دوم حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے دور میں فتح بیت المقدس کی یاد میں منعقدہ تقریب میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ بیت المقدس کی فتح کی یاد میں تقریبات کا انعقاد تحریک اسلامی کی اپیل پرکیا گیا تھا،جس میں ملک کے طول عرض سے شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے اپنے مذہبی اور ملی تعلق کا ثبوت دیتے ہوئے، قبلہ اول کی آزادی کے لیے ہرطرح کی قربانی دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

اس موقع پرملک کے دور دراز سے آئے سیاسی اور مذہبی راہنماؤں اور عالمی مذہبی شخصیات نے کہا کہ ” فلسطین صرف فلسطینیوں کا مسئلہ نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کا مسئلہ اور اس کی آزادی کے لیے کوششیں کرنا امت مسلمہ کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے، اپنے اس فرض کی ادائیگی اورفلسطین کی آزادی کو یقینی بنانے کے لیے خطے مقدس سرزمین پر یہودیوں کے غاصبانہ تسلط کوختم کرنے کے لیے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔

بیت المقدس کی فتح کی یاد میں منعقدہ کانفرنس میں فلسطینی وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ” ہم فلسطین، مسجد اقصیٰ اور بیت المقدس کی آزادی کے لیے ہرطرح کی قربانی پیش کرنے لیے تیار ہیں، فلسطینی قوم ماضی میں بھی قربانیاں دیتی آئی ہے اور آئندہ بھی قربانیوں کا سفرجاری رکھے گے اور اس سلسلے میں امت مسلمہ کو مایوس نہیں کرے گی”۔

انہوں نے کہا کہ بیت المقدس اور قبلہ اول کی آزادی فلسطینی حکومت اور حماس کے ایجنڈے میں اول درجے پر ہے، ہم فلسطین کی ایک اینچ سے بھی دستبردار نہیں ہوں گے، نہ ہی فلسطینیوں کے حق واپسی پر کوئی سمجھوتہ کریں گے اور نہ اسرائیل کو تسلیم کریں گے، چاہے اس کے لیے ہمیں کتنی مشکلات اورتکالیف کا سامنا کیوں نہ کرنا پڑے۔

ھنیہ نےتقریب میں شریک ہزاروں افراد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ “یقین جانیئے! آپ وہ لوگ ہیں، جنہوں نے اپنی زندگیاں جنت کے بدلے اور خدائے رحمان کی رضا کے لیے فروخت کررکھی ہیں، اہل ایمان کا یہی واحد اور صحیح راستہ ہے اور یہ وہ راستہ ہے جس پر چلتے ہوئے امیر المومین سید عمرفاروق رضی اللہ عنہ نے بیت المقدس کو فتح کیا تھا”۔

انہوں نے کہا کہ حماس اور فلسطینی حکومت نے دشمنوں کی فلسطینی عوام کے خلاف ان کے وطن کو سلب کرنے کی سازش مسترد کر دی ہے۔ ہم اردنی بھائیوں کو بھی بتا دینا چاہتے ہیں کہ دشمن فلسطینیوں کو ان کے اصلی وطن سے محروم کر کے انہیں اردن میں آباد کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، دشمن کی اس سازش کو ناکام بنانے میں اردنی عوام کو بھی فلسطینیوںکی مدد کرنا ہوگی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اردن میں اخوان المسلمون کے راہنما ڈاکٹر ھمام سعید نے کہا کہ بیت المقدس کی یاد میں منعقدہ تقریب اور ریلی ہمیں یہ پیغام دیتی ہےکہ ہم ہرسال بیت المقدس کی فتح کی یاد منائیں، اس سلسلے میں فلسطین پریہودیوں کے ناجائز قبضے کے بعد بیت المقدس سے متعلق صرف ایک عالمی کانفرنس بیت المقدس میں ہوئی، ہمیں ہرسال یہ تقریبات بیت المقدس میں منانے کی تیاری کرنا ہو گی۔

انہوں نے بیت المقدس اورمسجد اقصیٰ کےتحفظ کے لیے فلسطینی عوام کی قربانیوں کی تعریف کرتے ہوئے پوری مسلم امہ پر زور دیا کہ وہ قبلہ اول کی آزادی کے لیے فلسطینی شہریوں کی حقیقی معنوں میں پیشتیبانی کریں۔

جنوبی افریقہ سے آئے معززمہمان شیخ ابراھیم جبرائیل نے کہا کہ انہوں نے ہزاروں کلو میٹرکا سفرطے کرکے بیت المقدس کے ساتھ اپنے فکری تعلق کا ثبوت دیا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم کی مشکلات ہم سب کی اجتماعی مشکلات ہیں اور فلسطین اوربیت المقدس صرف فلسطینیوں کا نہیں پوری امت کا مسئلہ ہے۔

ریلی سے مقبوضہ فلسطین میں تحریک اسلامی کے سربراہ شیخ رائد صلاح نے بھی ٹیلیفونک خطانب کیا۔ اس کے علاوہ فتح بیت المقدس کانفرنس میں یمن سے شیخ حمد بن عبداللہ الاحمر، لبنان سے شیخ حسام بن الغالی، سعودی عرب سے ڈاکٹرالشاعر ، عبدالرحمان العشماوی، ترکی سے ڈاکٹراحمد الغراگا اور پاکستان سے جماعت اسلامی کے خارجہ امور کے نگران عبدالغفارعزیزنے بھی خطاب کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan