Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اردن اور اسرائیل کے علاقوں میں راکٹ حملے ،عقبہ میں 1شخص ہلاک

palestine_foundation_pakistan_rocket-fire1

اسرائیل کے شہر ایلات اور اردن کے ساحلی شہر عقبہ پر سوموار کی صبح راکٹ فائر کیے گئے ہیں جس کے نتیجے میں ایک اردنی ہلاک اور چار افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ اردان کے ایک سکیورٹی عہدے دار نے بتایا ہے کہ عقبہ میں فوج کے زیرانتظام شہزادی حیا اسپتال پر راکٹ حملے میں اکاون سالہ ٹیکسی ڈرائیور بحی یوسف العلوانی شدید زخمی ہو گیا تھا جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا ہے۔اسرائیلی بندرگاہ ایلات میں راکٹ حملے میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ اردن کے وزیر داخلہ نائف القاضی نے تصدیق کی ہے کہ پیر کی صبح ساحلی شہر العقبہ پر گراڈ طرز کا راکٹ فائر کیا گیا تھا جس سے چار افرادشدید زخمی ہو گئے۔ انہوں نے بتایا کہ راکٹ شہر کی مرکزی شاہراہ پر واقع انٹرکانٹی نیٹل ہوٹل کے قریب گرا، جس سے دو گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔ ادھر اسرائیل کے فوجی ریڈیو نے اسرائیل کی جنوبی بندرگاہ ایلات پر پانچ راکٹ گرنے کی تصدیق کی ہے۔ تاہم صہیونی حکام نے اس حملے میں ہونے والے نقصان کی بابت کچھ نہیں بتایا۔ ریڈیو کے مطابق ایک میزائل سمندر میں گرا جبکہ باقی اردن کی سرحد کے پاس گرے۔ اسرائیلی پولیس کے ترجمان نے بھی ایلات اور اس کے گرد و نواح میں میزائل حملے کی تصدیق کی ہے تاہم انہوں نے بتایا کہ اس میں کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔ ایلات کے ضلعی پولیس کمانڈر موشے کوہن نے اسرائیلی ریڈیو کو بتایا کہ ان کی فورسز ابھی تک اس بات کا تعین کرنے کی کوشش کر رہی ہیں کہ صبح پانچ دھماکوں کی آوازیں کس چیز کے پھٹنے کا نتیجہ تھیں۔ پولیس کمانڈر نے بتایا کہ دو راکٹ یا مارٹر بم سمندر میں جا گرے جبکہ تیسراعقبہ پر جا گرا ہے۔ پولیس کمانڈر کا کہنا تھا کہ راکٹوں کے بارے میں اندازہ ہے کہ وہ جنوبی علاقے کی جانب سے آئے تھے۔ وہ پڑوسی ملک مصر کا حوالہ دے رہے تھے جہاں صحرائے سینا میں گاہے بگاہے تشدد کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔ درایں اثناء مصر کے ایک سکیورٹی عہدے دار نے کہا ہے کہ ایلات اور عقبہ پر گرنے والے راکٹ مصر کی جانب سے فائر نہیں کیے گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ راکٹوں کو چلانے کے لیے بھاری آلات درکار ہیں لیکن علاقے میں سکیورٹی اہلکاروں کی بڑی تعدادمیں موجودگی کے پیش نظر اس بات کا امکان نہیں۔اس کے علاوہ سینا میں کوئی مشتبہ سرگرمی بھی رونما ہوتے نہیں دیکھی گئی۔ یاد رہے کہ امسال بائیس اپریل کو اردن کے شہر العقبہ پر کاتیوشا میزائل سے حملہ کیا گیا، تاہم اس سے بھی کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan