اردنی کھلاڑی ایاس الزمر نے ورلڈ فینسنگ چیمپئن شپ برائے یوتھ اینڈ جونیئرز سے دستبرداری کا اعلان کیا۔ یہ میچ متحدہ عرب امارات میں واقع دبئی میں کھیلاجائے گا۔ اردنی کھلاڑی نے میچ سے انکار اسرائیلی کھلاڑی کا سامنا کرنے کی وجہ سے کیا ہے۔
مزاحمت کی حمایت اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پرلانے کے خلاف سرگرم فرنٹ نے اردنی ہیروایاس الزمر کے اس اقدام کا خیر مقدم کیا ہے اور اس کے “بہادرانہ موقف اور اصول پسندی کی” کی تعریف کی۔
فرنٹ نے ایک مختصر بیان میں کہا کہ اس طرح ہم جوان اور بوڑھے، اپنے دشمن کو اچھی طرح جانتے ہیں۔ ہم اس بات کو قبول نہیں کرتے کہ ہم اس کی شبیہہ اور جرائم کو چمکانے میں اپنا حصہ ڈالیں، کیونکہ کھیل اقدار اور اخلاقیات کا نقطہ نظر ہے۔
اردن کے قومی فینسنگ کھلاڑی ایاس الزمر کی ٹورنامنٹ سے دستبرداری کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی تعریف کی گئی۔
الزمر کی دستبرداری کویتی فینسنگ ٹیم کے کھلاڑی محمد الفضلی کے دبئی میں ہونے والی ورلڈ فینسنگ چیمپئن شپ سے دستبردار ہونے کے صرف ایک ہفتے بعد ہوئی ہے جس نے اسرائیلی کھلاڑی کا سامنا کرنے سے انکار کر دیا تھا۔