Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اردنی شخصیات کا حکومت سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کامطالبہ

palestine_foundation_pakistan_protest-jordanian-peoples-amman

اردن کے مختلف سیاسی راہنماؤں اور دانشوروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ قائم سفارتی تعلقات پر نظرثانی کرتے ہوئے مغربی کنارے سے فلسطینیوں کی بے دخلی کے ظالمانہ فیصلے کے خلاف صہیونی ریاست سے تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کرے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کوموصولہ ایک بیان جس پر اردن کی 50 سیاسی اور سماجی شخصیات کے دستخط موجود ہیں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے وہ نہ صرف صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات پر نظرثانی کرے بلکہ فلسطینیوں کی مغربی کنارے سے بے دخلی کے اعلان پر اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کرتے ہوئے اس کے ساتھ کیے گئے “معاہدہ وادی عربہ” کو کالعدم قرار دینے کا اعلان کرے۔

دستخط کندگان نے اسرائیل کی طرف سے مغربی کنارے سے فلسطینیوں کی بے دخلی کے فیصلے کو اردنی اور فلسطینی قوم کے لیے “اعلان جنگ” قرار دیا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ قابض اسرائیل کے فیصلے کے خطے کی صورت حال پر گہرے منفی اثرات مرتب ہوں گے ، جبکہ اردنی اور فلسطینی صہیونیت کی طرف سے درپیش تمام چیلنجز کا مقابلہ کرنے اور اپنے حقوق کے دفاع کے لیے ہرقسم کی قربانیاں دینے کی پوری صلاحیت موجود ہے۔

دستخط کندگان نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اردن کی موجودہ حکومت غیر ملکی سیاسی دباؤ کا شکار ہے، جس میں امریکا اور یورپ کا دباؤ سب سے زیادہ ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکا اور یورپ کے دباؤ میں آئے بغیر آزادانہ فیصلے کرے۔ دستخط کندگان اور اردن کی سیاسی جماعتوں نے حکومت سے کہا کہ وہ فلسطینیوں کو ان کے اپنے وطن میں آباد کرنے کے بجائے اردن میں ان کی آباد کاری کے لیے صہیونی اور امریکی دباؤ میں نہ آئے، کیونکہ اسرائیل فلسطینیوں کو ان کے وطن سے نکال کر اردن میں آباد کرنا چاہتا ہے، اس سلسلے میں وہ اردنی حکومت کو بھی بلیک میل کررہا ہے۔

اردنی سماجی اور سیاسی شخصیات نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل اور امریکا کے لیے واضح پیغام جاری کرے جس میں دو ٹوک الفاظ میں واضح کر دے کہ ہمیں فلسطینیوں کی مغربی کنارے سے بے دخلی اور فلسطینی پناہ گزینوں کو ان کے اصلی وطن فلسطین کی بجائے کسی دوسرے ملک میں آباد کرنے کے کسی بھی فیصلے کو تسلیم نہیں کریں گے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan