Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اردنی حکومت سے حماس کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کا مطالبہ

عمان ۔۔۔ مرکز اطلاعات فلسطین
اردن کی سب سے پرانی مذہبی سیاسی جماعت  اخوان المسلمون کے جنرل سپر وائزر جنرل عبد الحمید ذنیبات نے اپنے ملک کی حکومت سے “تمام فلسطینی دھڑوں کے ساتھ یکساں سلوک کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] فلسطینی قوم کی نمائندہ تنظیم ہے اور اسے کسی صورت میں نٖظراندازنہیں کیا جا سکتا ہے۔

جمعہ کو دارالحکومت عمان کے جنوب میں اسلامی تحریک کے زیر اہتمام منعقدہ اجتماع سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ صہیونیوں کے ساتھ ہم آہنگی رکھنے والوں کے ساتھ ہم آہنگی رکھنا اور فلسطینی مزاحمتی قوتوں اور فلسطینی قوم کی نمائندہ جماعتوں کے ساتھ تعلقات توڑنا غیرمعقول ہے۔ فلسطینی مزاحمت کار نہ صرف فلسطین بلکہ اردن کے بھی محافظ ہیں۔ انہوں نے اردن میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے متبادل وطن کے تصور کو بھی مسترد کردیا۔

الذنبیات نے زور دے کر کہا کہ سرزمین فلسطین پرغاصبانہ صیہونی قبضہ اردن کے لیے ایک بڑا اور براہ راست خطرہ ہے۔اس کا تقاضا ہے کہ ہم سب فلسطینی عوام کو ان کی سرزمین پر ثابت قدم رہنے اور جہاد اور مزاحمت میں ان کی حمایت کریں۔ کیونکہ یہ پوری قوم کے لیے دفاع کی جدید لائن ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan