Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اختلافات ختم کرکے فلسطینی مقاصد کے لیے مشترکہ کوششیں تیز کرنا ہے

الجزائر ۔ مرکز اطلاعات فلسطین
اہم فلسطینی گروپوں کے درمیان ماہ اکتوبر کے پہلے فلسطین کاز کے سلسلے میں مذاکرات کا ایک اہم دور متوقع ہے۔ یہ اعلان حماس کے عرب تعلقات کے شعبے کے سربراہ خلیل الحیہ کے زیر قیادت آنے والے اعلی سطح کے وفد کی ملاقاتون کے بعد سامنے آیا ہے۔

مذاکراتی سیشن میں فلسطینی گروپوں کے باہمی اختلافات کے موضوع پر بھی بات ہو گی تاکہ انہیں کم سے کم کیا جاسکے اور مشترکہ مقاصد کے لیے موثر اقدامات کیے جا سکیں۔ یہ بات الجزائر میں فلسطینی سفیر ابو آیتا نے وائس آف فلسطین ریڈیو سے بات کرتے ہوئے کہی ہے۔

فلسطینی  سفیر نے بتایا  فلسطینی گروپوں کے درمیان بات چیت کا سلسلہ پہلے ہی شروع ہو چکا ہے۔ انہی ابتدائی مذاکرات کے بعد ماہ اکتوبر کے شروع میں ایک اہم  اور بڑا مذاکراتی دور شروع ہونے جارہا ہے۔

انہوں امید ظاہر کی ہے کہ الجزائر کی کوششوں سے تمام فلسطینی گروپ اتفاق رائے کے ساتھ آگے بڑھنے پر متفق ہو جائیں گے۔  تاکہ پرانے چلے آرہے اختلافات کو ختم کرتے ہوئے اتحاد کی طرف بڑھا جاسکے گا۔

واض رہے حماس کا ایک اعلیٰ سطح کا وفد اتوار کے روز ہی الجزائر پہنچا ہے۔ یہ وفد حماس کے عرب تعلقات کے سربراہ کی خلیل الحیہ کے زیر قیادت یہاں پہنچا ہے۔ اس  فلسطینی وفد کی اہم ملاقاتیں جاری ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan