Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

ابو طیر کی القدس بدری کا فیصلہ” آگ سے کھیلنے ”کے مترادف ہے: مصری

palestine_foundation_pakistan_mushir-al-masri-mp-of-hamass-parliamentary-bloc-in-the-plc7

فلسطینی مجلس قانون ساز میں اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس۔ کے رکن مشیر مصری نے اسرائیل کی طرف سے بیت المقدس سے قانون ساز کونسل کے رکن ابوطیر کو شہر بدر کرنے کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے اسرائیل کا”آگ سے کھیل” قرار دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ فلسطینی مجلس قانون ساز کے رکن کی شہر بدری کا فیصلہ اسرائیل کی فلسطینی عوام کی” بیخ کنی کی مجرمانہ سو چ کا مظہر ہے۔” صہیونی حکومت کے اس فیصلے سے واضح ہو گیا ہے نسل پرستی ہی اسرائیل کا اصل قانون ہے جس کے تحت وہ بیت المقدس سے فلسطینیوں کی جڑیں کاٹنا چاہتا ہے۔

جمعرات کے روز مرکز اطلاعات فلسطین کو ایک خصوصی بیان میں مشیر مصری نے کہا کہ اسرائیل یہ نہ سمجھے فلسطینیوں کی شہر بدریاں آسان ہیں اور قابض دشمن اس پرعمل درآمد کر لے گا، یہ آگ کا کھیل ہے اور فلسطینی عوام دشمن کے تعاقب اور گھات میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی طرف سے ابو طیر کو شہر بدر کرنے کا فیصلہ بیت المقدس کو فلسطینیوں کے وجود سے پاک کرنے کی اس سازش ہی کی کڑی ہے جو گذشتہ کئی عشروں سے بیت المقدس میں فلسطینی عوام کے خلاف جاری ہے۔ اس سازش کا مقصد بیت المقدس سے فلسطینیوں کے وجود کو ختم کر کے اسے مکمل طور پر یہودی شہر میں تبدیل کرنا اور اس کے نتیجے میں بیت المقدس کو غاصب صہیونی ریاست کا دارالحکومت قرار دینا ہے۔

مشیر مصری نے اسرائیل کو خبردار کیا کہ اگر فلسطینی مجلس قانون ساز کے رکن ابوطیر کو بیت المقدس سے نکالا گیا تو اس کے تمام تر سنگین نتائج کی ذمہ داری قابض اسرائیل پرعائد ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینی مجلس قانون ساز کو کمزور یا ختم کرنے کی صہیونی سازش کسی قیمت پر کامیاب نہیں ہو گی اور نہ ہی قانون ساز کونسل کے اراکین کے عزم کو شکست دی جائے گی، فلسطینی عوام مجلس قانون ساز کے ساتھ اور دشمن کے گھات میں ہیں۔

حماس کے راہنما نے مغربی کنارے میں محمود عباس کے زیر انتظام فلسطینی اتھارٹی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بیت المقدس اور دیگر علاقوں سے فلسطینیوں کی شہر بدری اسرائیل سے جاری نام نہاد مذاکرات اور سیکیورٹی تعاون کا نتیجہ ہے۔ فلسطینی اتھارٹی کے صہیونی حکومت سے مذاکرات قابض دشمن کو فلسطینی عوام کے خلاف اپنے جرائم جاری رکھنے پر مزید جری بنا رہے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan