فلسطینی شہری تنظیموں نے معاشرے کی تنظیموں کو ”آزادیٔ غزہ” ریلی میں شرکت کی اپیل کی ہے۔ جس کا انعقاد 31 دسمبر کو کیا جا رہا ہے۔ آزادیٔ غزہ ریلی میں 42 سے زائد ممالک کی سینکڑوں شخصیات اور انسانی حقوق کے کارکن شریک ہوں گے۔ ریلی کی انتظامی کمیٹی کے رکن محسن ابو رمضان نے کہا کہ بیت حانون راہداری پر ریلی کا اختتام ہو گا۔ بیت حانون کو منتخب کرنے کی وجہ یہ ہے کہ یہ پوائنٹ اسرائیلی قبضے کا عنوان ہے۔ یہی راہداری فلسطینیوں کی پریشانیوں کی علامت ہے۔