Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

آسٹریلیا کا حماس کے خلاف اقدام قابض اسرائیلی بیانیے کا عکاس: الرشق

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی بیورو کے رکن عزت الرشق نے  کہا ہے کہ ان کی جماعت  نے آسٹریلیا کی طرف سے حماس کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا اعلان مسترد کردیا ہے۔

ایک بیان میں الرشق نے آسٹریلوی حکومت کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ حماس اپنی سرزمین کی آزادی کی جدوجہد میں اپنے جائز حقوق اور اصولوں کے دفاع کے لیے  جدو جہد  کررہی ہے۔ انہوں نے آسٹریلوی اقدام کو”قابل نفرت عقائد” قرار دیا گیا۔ اس بات پر زور دیا کہ یہ جھوٹے الزامات ہیں، جو فلسطینی عوام کی تاریخ کے غلط فہم پر مبنی ہیں۔

الرشق نے کہا کہ آسٹریلیا  کے حماس کے خلاف اقدام سے قبل برطانیہ نے اور تمام ممالک جو قابض ریاست کی حمایت کرتے ہیں اور اس کا دفاع کرتے ہیں فلسطینی قوم کی تحریک آزادی میں معاونت کے بجائے قابض ریاست کا ساتھ دے رہے ہیں۔

انہوں نے آسٹریلیا کے اقدام کو اسرائیلی ریاست کی نسل پرستی اور امتیازی سلوک پر مبنی رویے کی حمایت قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کی حکومت نے مغربی ملکوں کی طرح فلسطینی قوم کے خلاف دوہرا معیار اختیار کیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan