Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

یہودی بستیوں کی تعمیر، ہالینڈ حکام کا اسرائیلی وفد کے استقبال سے انکار

palestine_foundation_pakistan_boycott-israel3

ہالینڈ حکام نے مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کے بعض رہنماؤں پر مشتمل اسرائیلی وفد کا دورہ ہالینڈ منسوخ کرتے ہوئے صہیونی رہنماؤں سے ملنے سے انکار کر دیا۔ ملاقات کا انتظام اگلے ماہ ہالینڈ اور اسرائیل کے مابین خفیہ معلومات کے تبادلے کے لیے کیا گیا تھا۔ ہالینڈ کی وزارت خارجہ نے دورے کے منسوخی کا فیصلہ اسرائیلی وفد میں یہودی بستیوں کی تعمیر کے حامی رہنماؤں کی شرکت کی اطلاعات موصول ہونے کے بعد کیا۔ وزارت کے مطابق ہالینڈ مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کی تعمیر کی کھل کا مخالفت اور مقبوضہ فلسطین میں یہودی آباد کاری کو تسلیم نہ کرنے کے یورپی یونین کے فیصلے کی بھرپور حمایت کرتا ہے چنانچہ یہودی آباد کاری کے حامی لیڈروں سے کسی صورت نہیں ملا جا سکتا۔ دوسری جانب ہالینڈ کے حالیہ فیصلے کے بعد اسرائیلی حکام شدید غصے میں آ گئے ہیں، چنانچہ رکن کنیسٹ نے ’’اریا ایلڈاڈ‘‘ نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہالینڈ نے ملک میں بڑھتی ہوئی مسلم اقلیت کے سامنے سرنڈر کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیل یہودی بستیوں کی تعمیر کو داخلی معاملہ قرار دے کر ہالینڈ اور دیگر عالمی برادری کو مسترد کرتا چلا آ رہا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan